اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، پاکستان کے شہر راولپنڈی میں ایک مسلح شخص نے فوج کے مرکزی ہیڈکوارٹرز میں داخل ہونے کی کوشش کی اور اس دوران فائرنگ کردی۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ تین فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔
بتایا گیا ہے کہ حملہ آور کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو شمال مغربی پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے خیبر سے تعلق رکھتا تھا۔
یہ واقعہ اسلام آباد کے قریب واقع شہر راولپنڈی میں پیش آیا، جہاں پاکستان آرمی کا مرکزی ہیڈکوارٹر موجود ہے۔
آپ کا تبصرہ